گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حب کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار حالات موجود ہیں،قطر کے سرمایہ کار ان سے فائدہ اٹھائیںاور حکومت قطری سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر اور کراچی میں تعینات قطر کے قونصل جنرل نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول، مواقعوں کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق عمران اسماعیل سے قطر کے قونصل جنرل مشعال محمد اے اے الانصاری نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک قطر تعاون،صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب گورنر سندھ سے ہالینڈ کی سفیر آرڈی اسٹویوس بریکن نے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات میں پاک ہالینڈ اقتصادی تعلقات، اس میں اضافہ کی ضرورت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی، مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY