سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نااہلی کے فیصلے سے کروڑوں ووٹرز کی توہین ہوئی،جوووٹ کو عزت نہیں دے گا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔
کوٹ مومن میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کرپشن نہیں کی ،مانتے ہیں ٹھیکے سے پیسا نہیں کمایا،کرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا گیا ،کیااقامے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنا ناجائز ہے؟
ان کا کہناتھاکہ بڑے بڑے سیاست دانوں اور ماہر وکلا نے کہا کہ فیصلہ درست نہیں ،خود درخواست دینے والے عمران خان نے بھی کہا کہ نوازشریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پی پی 30سرگودھا کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کو شیر کے بجائے پک اپ کا نشان دیاگیا، ہمارا امیدوار اس نشان پر بھی جیتے گا ۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ کوٹ مومن کا جلسہ تاریخی اور عوام کا جذبہ سونے پر سہاگہ تھا،میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ن لیگ کے امیدوار کو شیر کا نشان نہیں مل سکا اتنی بڑی ناانصافیاں کیوں ہورہی ہیں؟
ان کا کہناتھاکہ چنددن پہلےن لیگ کاصدرتھالیکن جانتاہوں کہ اپنےکارکنوں کیلئےمیں آج بھی کیاہوں،عوام کےووٹ کوپانچ بندوں نےاکھاڑکرباہرپھینک دیا۔
سابق وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان خوشحالی کی ڈگرپردوبارہ واپس آئےگا،عوام کوگھراوردہلیزپرانصاف ملےگا، نواز شریف اپنےعوام سےوعدہ کرتاہےتواسےپوراکرتاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کےخاتمےکاوعدہ کیاتھاآج لوڈشیڈنگ دم توڑرہی ہے،جب تک میں وزیراعظم تھا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھتی تھی اب بڑھ رہی ہے،سی این جی پر لمبی لمبی قطاریں ختم کرائیں۔
نوازشریف نے ساتھ ہی موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیک نیت اور عمدہ ساتھی قرار دیا۔
سابق وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے،اسے دوبارہ پیچھے موڑنے کی کوشش ہورہی ہے ،سات آٹھ مہینےسےپاکستان کےساتھ جوسلوک ہورہاہےوہ زیادتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY