ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ملزم شعیب شیخ کوایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے،ملزم کی گرفتاری سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حفاظی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عمل میں آئی۔
ایف آئی اے کی ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے عدالت پہنچی تھی جہاں گرفتاری کی کوشش کے دوران ملزم کےوکلا کی جانب سے مزاحمت کی گئی، شعیب شیخ واپس کمرہ عدالت میں چلے گئے،عدالت نے شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا اوربعد ازاں محفوظ فیصلہ جس میں سندھ ہائی کورٹ نے حفاظی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی سنایا گیا ۔
ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایگزیکٹ اسکینڈل منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اور مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ سماعت کے لیے بھیجنے کی اپیل کی سماعت کی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف سیشن کورٹ میں دوبارہ ٹرائل کیا جائے اور ملزم شعیب شیخ تین مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY