کل 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات کے سلسلے میں فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ محفوظ اور پُرامن ماحول کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عام انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔
واضح رے کہ کل 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جس کے دوران شہری قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈالیں گے۔0
انتخابات 2018ء کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلانے، نعرے لگانے، وعدے کرنے، آسرے، دلاسے، تسلیوں، یقین دہانیوں کا وقت گزشتہ شب 12 بجے ختم ہو گیا، اب سب کو 25 جولائی کا انتظار ہے تاکہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے ملک کو اپنی مرضی کی بہتر اور مثالی قیادت دے سکیں۔












