ٹوکیو میں بین الاقوامی ‘ ٹوائے شو’

0
809

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھلونوں کے سالانہ بین الاقوامی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

رواں سال اس چار روزہ ٹوکیو ٹوائے شو میں جاپان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کم از کم 150 سے زائد کھلونا ساز کمپنیاں اپنی مصنوعا ت کیساتھ شرکت کر رہی ہیں جس میں کھلونے بنانے والوں سے لے کر بیچنے والے اور ان کھلونوں پر اپنی ماہرانہ رائے دینے والے شامل ہیں۔

اس دلچسپ میلے میں کم و بیش 35 ہزار سے زائد کھلونے رکھے گئے ہیں جو بڑوں اور بچوں کی تو جہ کا مر کز بن رہے ہیں۔ جدید اور روایتی کھلونوں سے لے کر تالی بجانے والا روبوٹ اور لطیفے اور گانے سنانے والے روبوٹ سمیت ہر عمر کے بچوں کے پسندیدہ کھلونے بھی یہاں موجود ہیں جس میں رواں سال ہزاروں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY