وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ نیا پاکستان کے لیے زمین پر بعد میں پہلے ذہن میں تبدیلی لانا ہوگی، جب ہم خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں گے،اللہ کی برکت بھی آئے گی۔

اسلام آباد میں کلین گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریبسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی خاموش قاتل ہے، لاہور میں 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے، راوی اور لاہور شہر سے گزرنے والی نہر گندگی کا ڈھیر بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے سے بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں،شہر میں ترقیاتی کاموں کے دوران اس بارے میں سوچا نہیں گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو حالات ہیں، کوئی حکومت اکیلا سب کچھ نہیں کرسکتی۔ میں نے ساری دنیا دیکھی ، سارا پاکستان دیکھا ہے، یہاں 12کلائمیٹکس زون ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب قوم اگلی نسل کے لیے نہیں سوچتیں تو اس کے لیے آگے بربادی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY