کراچی کے ایک نجی اسپتال میں غلط انجکشن سے متاثرہ 9 ماہ کی بچی نشوا کراچی کے ایک اور اسپتال میں علاج کے دوران انتقال کر گئی۔
نشوا کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں عملے کی جانب سے غلط انجکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد بچی کا دماغ 71 فیصد مفلوج ہو گیا تھا جس کے باعث بچی کے جسم کے کچھ حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
غلط انجکشن سے 9 ماہ کی معصوم بچی کا دماغ مفلوج، متعلقہ عملے کومعطل کردیا، انتظامیہ دارالصحت اسپتال
6 اپریل کو طبیعت خراب ہونے پر نشوا کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
9 ماہ کی ہنستی مسکراتی نشواپیٹ کے درد میں اپنی جڑواں بہن کے ساتھ گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں علاج کے لیے آئی تھی، جو صحت مند ہونے کے بعد گھر جانے کے لیے تیار تھی کہ ڈاکٹر نے آخری خوراک دینے کی ہدایت کی جس پر عملے نے اسے غلط انجکشن لگا دیا جس سے نشوا فوری تڑپنے لگی اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو گئی۔
کیا گیا تھا جہاں بچی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا، نشوا کے والدین نے گلستان جوہر کے نجی اسپتال کے خلاف شارع فیصل تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد معصوم بچی کو غلط انجکشن لگانے کے معاملے پر پولیس نے مذکورہ اسپتال کی نرس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے 2ملزمان ایڈمن انچارج احمر شہزاد اورنرسنگ منیجر عاطف جاوید کے علاوہ اسپتال کی نرس ملزمہ ثوبیہ کو بھی گرفتار کیا ہے، واقعے میں اب بھی 3 ملزمان مفرور ہیں












