برطانوی پولیس نے یورپ کے سب سے مطلوب افراد میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملزم رومانیہ میں منظم جرائم کا ایک نیٹ ورک چلاتا ہے۔ 43 سالہ فلورین گینیا کو لندن کے شمال مغربی حصے سے حراست میں لیا گیا۔ رومانیہ کی پولیس گینیا کی تلاش میں تھی۔ اس پر الزامات ہیں کہ یہ انسانی ٹریفیکنگ میں ملوث رہا اور رومانیہ کی خواتین کو آئرلینڈ پہنچاتا رہا۔ اس کے علاوہ اس ملزم پر اپنے ایک حریف کے قتل کا الزام بھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY