ڈچ وزیراعظم مارک رُوٹے نے پارلیمانی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان گیرٹ ولڈرز کو شکست دے دی ہے۔ کچھ ہفتے قبل تک ولڈرز کی فریڈم پارٹی رائے عامہ کے جائزوں میں خاصی سبقت لیے ہوئے تھی لیکن الیکشن سے قبل اُس کی مقبولیت میں حیران کن کمی واقع ہوئی۔
اب تک چوّن فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے، جس کے مطابق وزیراعظم مارک رُوٹے کی سیاسی جماعت لبرل پارٹی کو پارلیمان میں 32 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ فریڈم پارٹی اور دو دوسری جماعتوں کو مجموعی طور پر صرف انیس سیٹیں ملی ہیں۔
بریگزٹ ریفرنڈم اور امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد گیرٹ ولڈرز کی سیاسی مہم کو عوامی تائید حاصل ہوئی تھی۔ رُوٹے کی سیاسی جماعت کی کامیابی کو یورپ نواز سیاسی حلقوں کے لیے باعثِ تقویت خیال کیا جا رہا ہے۔












