اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيريش نے صحافی جمال خاشقجی کی استنبول ميں سعودی قونصل خانے ميں ہلاکت کی قابل بھروسہ تحقيقات پر زور ديا ہے۔
انہوں نے دوحہ ميں ايک کانفرنس کے دوران کہا کہ قابل اعتماد تفتيش اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے تک لانا لازمی ہے۔ رياض حکومت اس سلسلے ميں انقرہ کی جانب سے شناخت کيے گئے مشتبہ ملزمان کو ترک حکام کے حوالے کرنے کو مسترد کرتی آئی ہے۔
کئی حلقے يہ مانتے ہيں کہ رياض حکومت کے ناقد واشنگٹن پوسٹ کے صحافی خاشقجی کے قتل ميں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برا راست يا ان کے قريبی افراد ملوث تھے












