خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اتوار کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس کے دوران مختلف ستاون کمپنیوں کے ساتھ اسلحے کے حصول کے کئی سمجھوتے طے کیے گئے ہیں۔
ان کاروباری سودوں کی مالیت بارہ بلین درہم یا 3.3 امریکی بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔ اسلحے کی ایک ڈیل امریکی کمپنی ریتھیون کے ساتھ بھی طے کی گئی ہے، جو امارتی فوج کو جدید قسم کے راکٹ لانچرز فراہم کرے گی۔ اس نمائش میں بحری دفاع اور سمندری نگرانی کے آلات کی نمائش بھی شامل تھی۔












