نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق، اعلان15مئی کو ہوگا

0
298

نگراں وزیر اعظم کے نام پر حکومت اور حزب اختلاف میں اتفاق ہو گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان15مئی کو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نےنگراں وزیر اعظم کیلئے 6ناموں میں سے ایک نام پر اتفاق کر لیا ہے تاہم اس کا اعلان رمضان سے قبل15مئی کو کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نگراں وزیر اعظم کیلئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اورجسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام تجویز کر چکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY