برطانوی پارلیمان نے بریگزٹ عمل کے آغاز کا بل منظور کر لیا

0
953

برطانوی قانون سازوں نے بھاری اکثریت سے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے عمل کے آغاز کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس بل میں وزیراعظم ٹیریزا مے کو یہ اختیارات تفویض کیے گئے ہیں کہ وہ بریگزٹ کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں۔

اِس بِل کے ذریعے مے کو لزبن معاہدے کے آرٹیکل پچاس کو لاگو کرنے کے اختیارات مل گئے ہیں۔ رائے شماری میں 494 اراکین نے اس بِل کی حمایت کی جب کہ 122 نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ آرٹیکل پچاس لاگو ہونے کے بعد دو برس کے عرصے میں برطانیہ 28 رکنی یورپی یونین سے باہر نکل جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY