بھارت کا پاکستان سے کلبھوشن کے معاملے پر نظرثانی کامطالبہ

0
110

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمودکی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سےملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان سےکلبھوشن کےمعاملےپرنظرثانی کامطالبہ کر دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کمشنرسہیل محمود اور وزیر خارجہ کی پاک بھارت دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی ۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سشما سوراج نے پاکستان سےکلبھوشن کےمعاملےپرنظرثانی کامطالبہ کر دیا ہے۔
بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جےشنکرسےچندروزمیں ملاقات کریں گے۔
پچھلےماہ عہدہ سنبھالنے والے پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت کےکسی بھی اعلیٰ اہلکارسےپہلی ملاقات ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو سماعت میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔
عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY