ترکی روہنگیا مہاجرین کے لیے دس ہزار ٹن امدادی اشیاء فراہم کرے گا

0
215

ترکی روہنگیا مہاجرین کے لیے دس ہزار ٹن امدادی اشیاء فراہم کرے گا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ گزشتہ روز میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ہی امداد کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔

ایردوآن کے بقول پہلے مرحلے میں کیمپوں میں رہنے والے روہنگیا کے لیے ایک ہزار ٹن امدادی اشیاء بھیجیں جائیں گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ان میں دس ہزار ٹن امداد تقسیم کی جائے گی۔ روہنگیا بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد روہنگیا میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY