تھریسامے کے اراکین جماعت کی ان ہی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام

0
709

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر سیاسی صورت حال پیچیدہ ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم تھریسامے کی کنزرویٹو جماعت کے اراکین ان ہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئے، عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ گزشتہ رات ہوئی جس میں 317 اراکین نے ووٹ دیا اور نتائج کے مطابق وزیراظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک  ناکام ہو گئی انکی حمایت میں دوسو ووٹ اور مخالفت میں ایک سو سترہ ووٹ پڑے یاد رہے کہ ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہوئی

تھریسامے کا کہنا تھا کہ وہ مقابلے کے لیے تیار ہیں،تاہم لیڈر شپ میں تبدیلی سے بریگزٹ کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گا۔اس سے قبل سینئر رہنما گراہم براڈی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لیے مطلوبہ 15فیصد اراکین متفق ہو گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY