نواز شریف کو پارٹی اجلاسوں کی صدارت سے روکنے سے متعلق درخواست دائر، شہری عبد الواحد رئیس ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا اور الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن کا نام منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ نااہل شخص کے نام پر سیاسی جماعت قائم نہیں کی جا سکتی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت کرنے سے روکا جائے، شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیر اعظم نام غیرقانونی اجلاس میں تجویز کیا گیا، نواز شریف کا نئے وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرنا غیرقانونی ہے لہٰذا عدالت حکومت اور الیکشن کمیشن کو پانامہ فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY