جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے ملکی آئینی تحفظ کے متنازعہ صدر ہانس گیورگ ماسن کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ زیہوفر کے مطابق ماسن کو جبری ریٹائرمنٹ دے دی گئی ہے۔ ملکی انٹیلی جنس کے اس سابق سربراہ نے حال ہی میں دائیں بازو کے جرمن انتہاپسندوں کی طرف سے غیر ملکیوں کے خلاف ہونے والے حملوں کی رپورٹوں پر سوالیہ نشان کھڑے کیے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی الوداعی تقریب میں نئی اتحادی حکومت پر بھی تنقید کی تھی۔ دیگر یورپی نمائندوں کے سامنے انہوں نے جرمن چانسلر کی مہاجرین کی سیاست پر بھی تنقید کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY