پاراچنار سبزی منڈی دھماکے کا ننھا ابنِ علی

0
943

پاراچنار سبزی منڈی دھماکے کا سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا ننھا منا پیارا ابنِ علی ۔۔۔۔۔

ابنِ علی کا والد مسکر علی گاوں پیواڑ کا رہنے والا تھا اور وہ سبزی منڈی میں مزدور تھا وہ صبح سویرے سبزی منڈی اکر اپنے اور اپنے دو بچوں کی دو وقت کی روٹی کے پیسے کمانے کیلئے ٹرکوں کو لوڈ اور ان لوڈ کرتا تھا وہ سبزی منڈی میں مزدور تھا مسکر علی بھی اس دھماکے میں شہید ہوگیا ۔

ابنِ علی کی والدہ ابنِ علی کے پیدائش کے اگلے دن فوت ہوگئی تھی ، آج تقریباَ تین سالہ ابنِ علی اور اس کی ایک پانچ سالہ بہن اس دنیا میں بالکل اکیلےرہ گئے ۔ جو بھی ان دونوں معصوموں کو دیکھتا ہے وہ اپنے آنسوکو روک نہیں سکتا ، اور بے اختیار ان کی معصومیت اور بے چارگی پر روتے ہیں

ان دونوں کااللہ ہی مددگار ہے ، یقیناَ آج ہر کوئی ننھے ابنِ علی اور اسکی پانچ سالہ بہن سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں مگر یہ ابنِ علی کیلئے اس دنیا میں ۔۔۔۔۔ اس کے غریب اور مزدور والد کی شفقت اور سایہ کے برابر کچھ بھی نہیں ہے ۔

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY