پرانی یاد تازہ ہو گئی ہے
اداسی دل میں جگنو بو گئی ہے
بھرے تھے رنگ برسوں پہلے اُس نے
انہیں رنگوں پہ شبنم رو گئی ہے
وہ خوشبو بن کے پھیلی ہے فضا میں
ہوا مَس ہو کے اُس سے جو گئی ہے
ھجواب اُسکا نہ آئے کب ہے ممکن
کہیں آواز میری کھو گئی ہے
نہیں اس سے گلہ کوئی بھی احمر
مری قمست ہی شاید سو گئی ہے
احمر جعفر حسین ، کویت













