انڈونیشیا میں جمعے کے دن آنے والے طاقتور زلزلے اور سونامی کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ سولاویسی جزیرے پر اس تباہی کی نتیجے میں اڑتالیس افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
امدادی کارکن ریسکیو اور سرچ کے کام میں مصروف ہیں۔ 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پانچ فٹ تک اٹھیں، جس کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ آبادی والے شہر پالو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ طبی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔











