سعودی وزارت صحت نے مملکت کے اسپتالوں اور مراکز صحت میں نیپا وائرس سے بچنے کے لیے ضابطہ کار جاری کردیا۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق نیپا وائرس کے مریضوں کے علاج کا ضابطہ کار بھی جاری کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ ضابطے جاری کیے جارہے ہیں۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ابھی تک سعودی عرب میں نیپا وائرس کے مریضوں کا انکشاف نہیں ہوا اور نہ ہی بھارت سے آئےکسی شخص میں نیپا وائرس کی کوئی اطلاع ملی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق نیپا وائرس انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
خیال رہےکہ بھارت میں نیپا وائرس کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں، یہ کیس جنوبی ریاست کیرالہ میں سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالا میں مہلک وبائی وائرس نیپا سے اب تک متعدد افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
کیرالا میں نیپا وائرس کی وجہ سے نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے،گزشتہ دنوں اسکولوں اور دفاترکو بند بھی کیا جاچکا ہے۔











