نئی یہودی بستیوں کی تعمیر امن میں ’مددگار‘ نہیں ہو گی، امریکا

0
1055

وائٹ ہاؤس کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے کو امن کے حصول کے لیے ’غیرمعاون‘ قرار دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین سپائسر نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکا یہ سمجھتا ہے کہ یہودی بستیوں کی موجودگی امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں، تاہم ان میں توسیع یا نئی بستیوں کا قیام امن کے حصول کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

یہ بیان اس بابت نئے امریکی صدر ٹرمپ کی پوزیشن میں تبدیلی سے عبارت ہے کیوں کہ اس سے قبل اپنے بیانات میں وہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے سے حال میں ہی مغربی کنارے میں تین ہزار نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY