جیمز میٹس امریکی وزارت دفاع کے قلمدان سے مستفی ہو گئے ہیں۔ جیمز میٹس کے مطابق وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ متعدد موضوعات پر اختلاف رائے کی وجہ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ پینٹاگون کے سابق سربراہ نے یہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے شام سے امریکی افواج واپس بلانے کے اعلان کے اگلے ہی روز کیا ہے۔ میٹس اس اقدام کے شدید مخالف تھے۔ میٹس نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ روایتی اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون امریکا کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے کہ میٹس کو اگلے برس فروری میں اعزاز کے ساتھ رخصت کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY