الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی سمیت 6جماعتوں کو 6فیصد جنرل نشستوں پر خواتین کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نےعام انتخابات 2018ء میں خواتین کو الیکشن قوانین کے مطابق 5فیصد ٹکٹ نہ دینے پر 6 سیاسی جماعتوں سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جن 6سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کئےہیں ان میں پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین ،متحدہ مجلس عمل اور تحریک انصاف نظریاتی بھی شامل ہیں۔












