دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش اوپنرز جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے 115رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔
بیرسٹو 45 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس سے پہلے ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کےدورے کے دوران گرین شرٹس کو واحد ٹی20 میں شکست ہوچکی ہے جبکہ پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔












