سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کے مطابق سی اے اے نے حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد نوٹم جاری کردیا ۔
نوٹم کے مطابق خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔
اس سے قبل سی اے اے نے 30 اپریل تک علاقائی فضائی آپریشن کی بندش کی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کیے ہیں وہیں فضائی آپریشن بھی معطل کردیئے گئے ہیں۔












