سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس پر حکومتی ترجمان کا اظہار افسوس

0
97

سپریم کورٹ کے ایک معزز جج کے ریمارکس پر حکومت پاکستان کے ترجمان نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ معزز جج کی جانب سے حکومت کو مافیا اور اٹارنی جنرل کو اس کا نمائندہ قرار دینا افسوس ناک ہے، اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اور وقار کو دھچکا پہنچا۔

حکومتی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ ریمارکس اعلیٰ عدلیہ کی روایات، معزز جج کے حلف اور سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کے منافی ہیں۔

حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ معزز جج نے مکمل آگاہی کے بغیر حکومت پر بے بنیاد الزامات لگائے، سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے نہال ہاشمی کے خلاف اقدامات کو نظر انداز کیا

SHARE

LEAVE A REPLY