امریکا کی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔
پنٹاگون کے ڈائریکٹر پریس آپریشنز کرنل راب میننگ کا آف کیمرہ نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔
پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان مخالف بیان میں کہا کہ تھا ‘پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا’۔












