پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے 11 اوورز میں 3 وکٹ پر 73 رنز بنالئے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے جیمس ونسے اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔
پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جیمس ونسے 28 رنز تھے،انہیں 34 کے اسکور پر محمد نواز نے پویلین کا راستہ دکھایا۔
دوسری وکٹ 7 ویں اوور کی آخری گیند پر گری، اوپنر شان مسعود 18 رنز بناکر فواد احمد کا شکار بن گئے۔
تیسری وکٹ 64 کے اسکور پر گری،گری لاری 10 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ بھی گر گئی
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے اچھی دکھائی دے رہی، ہدف کا تعاقب آسان ہوگا۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے اس موقع پر کہا کہ یہ شارجہ کی مخصوص وکٹ ہے، ہم بھی پہلے بولنگ کرتے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسوؤ، عمر اکمل، ڈیوائن اسمتھ، سرفراز احمد، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر اور فواد احمد شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود، جیمس ونسے،لاری ایونس، شعیب ملک، ڈین کرسچین، آندر رسل، شاہد آفریدی،شکیل انصار، نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ کھیل کر 4پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز کے دو میچز کے بعد 2پوائنٹس ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 7رنز سے ہارگئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے تھے۔












