مجاہد کامران سمیت پروفیسرز کو ہتھکڑیاں، چیف جسٹس کا از خود نوٹس

0
2014

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے کے خلاف از خود نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے ڈی جی نیب کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

نیب نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 6 پروفیسرز کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس دوران نیب نے کامران مجاہد سمیت تمام ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا رکھی تھی جس کے بعد میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چیف جسٹس پاکستان نے اس معاملہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈی جی نیب لاہور کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کر لیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY