امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائز جان بولٹن نے کہا ہے کہ یوکرائن نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی جانب پیش رفت کی ہے۔ جان بولٹن ان دنوں یوکرائن کے دورے پر ہیں۔ بولٹن نے یہ بھی کہا کہ ابھی یوکرائن کو نیٹو اتحاد میں شمولیت کی شرائط کے چند معاملات کو مکمل کرنا ہے۔ کییف میں انہوں نے واضح کیا کہ یوکرائنی بحران کا حل ہونا ضروری ہے اور اس کو نظرانداز کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ روس، مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی اپنے مغربی سرحدوں کی جانب بڑھنے کی مخالفت کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY