اسرائیلی فوج نے گولان ہائٹس میں شام کے حامی مسلح فائٹرز کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں تین فائٹرز ہلاک اور دو کے زخمی ہوئے ہیں۔۔ یہ حملہ القنیطرہ کے علاقے میں قائم الفوار کیمپ پر کیا گیا تھا۔

شام پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی فوج الفوار کیمپ میں واقع ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں تھی۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اُس کی فوج نے گولان کے پہاڑی علاقے میں مارٹر گولہ داغنے کے جواب میں شام کے اندرونی علاقے میں جوابی کارروائی کی تھی۔

شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیلی فوج نے القنیطرہ صوبے میں شامی فوج کی اگلی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY