جو نقصان اپنوں سے پہنچا اس سے غیروں کو بھی انگلیاں اٹھانے کا موقع مل گیا۔ امجد ملک

0
965

حکومت اوورسیز کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔ گزشتہ دور میں بیرون ملک ہم وطنوں کے درمیان نفرت اور تقسیم پھیلنے، افواج کے خلاف سائیبر وار کا دانستہ و غیر دانستہ حصہ بننے اور ریاست پاکستان کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچانے کا کام کیا گیا۔ ستم بالائے ستم جو نقصان اپنوں سے پہنچا اس سے غیروں کو بھی انگلیاں اٹھانے کا موقع مل گیا۔
امجد ملک
(سید فرحت کاظمی۔ مانچسٹر برطانیہ)

معروف قانون دان بیرسٹرامجد ملک کی بحیثیت نائب صدر اوورسیز پنجاب کمشن تعیناتی پر ان کے اعزاز میں
چوہدری خالد محمود ہنجرہ، ہیڈ اف ٹریڈ ونگ پی ایم ایل ن نے راچڈیل برطانیہ کے مقامی ہال میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کے صدر سید فرحت عباس کاظمی، جنرل سیکرٹری اعتزاز عاصم، ملک مقبول احمد سالیسٹر شاہد محمود سندھو، زاہد حسین ورلڈ وائیڈ فوڈز، شاہ وزیر شاہ کونسلر، افتخار احمد کونسلر، محمد زمان سابق میئر،
نعیم الحسن کونسلر، عاصم رشید سابق میئر ، شاہینہ ہارون سابق مئیر، مزمل باجوہ ن لیگ سپن،
اور برطانیہ بھر سے بیرسٹرز،سالیسٹرز،کونسلرز، میئرز،ڈاکٹرز، کاروباری شخصیات و کمیونٹی لیڈرز اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی

تلاوت و نعت کے بعد خطابات کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل پاکستان طارق وزیر، ایم پی افضل خان، ڈاکٹر لیاقت ملک، نعیم عباسی او پی ڈبلیو سی، فادر فلک شیر (مسیحی کمیونٹی) شکیل احمد میئر راچڈیل،
ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل عدالت علی کونسلر، اسحاق چوہدری، محبوب الہی بٹ، ڈاکٹر حامد المشرقی، ذاہد نور، طارق لودھی،ہارون مرزا ،عتیق الرحمن، اور دیگر نے کہا کہ

بنکنگ کا مسئلہ بہت بڑے ہے۔ اکاؤنٹ فریز کرنا ایک بڑا مسلہ ہے۔ اس پر ایکشن ضروری ہے۔
اس طرح کے دگر مسائیل کا حل ضروری ہے۔

سب کو مل کر کام کرنا چاہئیے۔ بیرسٹرامجد ملک کی تقرری اور تمام رحمتوں و برکتوں پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔
لاتعداد مسائیل ہیں بلکہ ایک پہاڑ کھڑا ہے۔ پلاٹوں پر قبضے سے لے کر اغوا بائے تاوان اور قتل جیسے مسائیل کا سامنا ہے۔
پی آئی اے کی پروازوں کی اطلاع خوش آئند ہے، صحافیوں کے لئیے اس تقریب پر چوہدری خالد کو مبارکباد اور بیرسٹرامجد ملک کی تقرری پر ان کو مبارک۔
راچڈیل ایک زرخیز علاقہ ہے جس نے بیرسٹرامجد ملک جیسے ہیرے پیدا کئیے۔
بیرسٹرامجد ملک کا ایک ٹریک ریکارڈ رہا ہے جس کی بنیاد پر انہیں حکومت پاکستان نے مقرر کیا ہے۔
او پی سی کو اختیارات بھی ملنے چاہئیے نہ کہ ایک نمائشی عہدہ۔
زاتی اختلافات ہمیں متحد نہیں ہوتے۔ امجد ملک کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ وہ بھی کام کر سکیں۔

ہم سب امجد ملک کی تقرری پر خوش ہیں اور صحافت پر ہمارا کام یہ ہے کہ 80% غیر پاکستانی گرومنگ میں ملوث ہیں .مجرمان کی کوئی حمایت نہیں بلکہ حقیقت سامنے لانی چائیے۔
ہم سب امجد ملک کی تقرری پر خوش ہیں اور صحافت میں ہمارا کام یہ ہے کہ 80% غیر پاکستانی گرومنگ میں ملوث ہیں .مجرمان کی کوئی حمایت نہیں بلکہ حقیقت سامنے لانی چائیے۔
پاکستان سے محبت ہمارا ایمان ہے اور اتحاد بہت ضروری ہے اور اس پر واضح کرنا چاہئیے کہ افراد کے جرائم کی سزا اور الزام پوری قوم کو دینا غلط ہے۔ایک جامع پالیسی ہونی ضروری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY