امریکی سپریم کورٹ, 6مسلم ممالک پرسفری پابندیوں کی منظوری

0
106

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے 6مسلم ممالک پر امریکا کے لئےسفری پابندیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلم ممالک پرسفری پابندی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت عائد کی تھی ، سپریم کورٹ کے9میں سے 7ججزنے اس فیصلےکی حمایت اور 2 نےمخالفت کی۔

امریکا کی مختلف عدالتوں میں سفری پابندیوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہیں،مختلف امریکی عدالتوں کی جانب سے اس صدارتی حکم نامے پر حکم امتناع کے اجراء پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے منصوبے پر زیادہ سخت عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر سماعت جلد از جلد کرنے چاہئے۔

جن ممالک پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان ممالک میں ایران ، شام، لیبیا ، یمن ، صومالیہ ، چاڈ شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY