پاسپورٹ لے کر لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں، نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

0
732

جدید ٹیکنالوجی کی ایک اور کامیابی سامنے آگئی ہے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو شناخت کے لیے قطاروں میں کھڑے ہونے سے جان چھوٹ گئی ہے اب صرف چہرے سے ہی مسافر کی شناخت ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پہلی بار ہارڈز فیلڈ جیکسن ہوائی اڈے پر اس نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا جس میں ہوائی اڈوں پر موجود مسافروں کو لائن لگا کر کھڑا ہونا نہیں پڑا چہرے کی مدد سے ہی مسافر کی شناخت ممکن ہوگئی۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوگا

اس نئی ٹیکنالوجی کا مقصد ہوائی اڈوں پر مسافروں کو چیکنگ کے تکلیف دہ عمل سے نجات دلانا اور مسافروں و عملے کا قیمتی وقت بچانا ہے۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی مسافر کے چہرے سے اس کی مکمل شناخت کی جاسکے گی اور الگ سے پاسپورٹ کی مکمل تفصیلات چیک کرنا ضروری نہیں ہوگا۔

اس وقت امریکا سمیت دنیا کے تمام ہوائی اڈوں پر روایتی بائیو میٹرک شناخت سسٹم رائج ہے مگر مستقبل قریب میں شناخت کا عمل ایک نئی جہت اختیار کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹیکنالوجی کا اعلان رواں سال فروری میں کیا گیا تھا جس کا اب کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے دیگر ایئرپورٹ پر بھی اس کو نافذ العمل کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY