پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتی شہری کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی شہری دلوندر سنگھ 6مارچ 2017؍ کو قصور کے علاقے میں غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگیا تھا ۔

پنجاب رینجرز نے بھارتی شہری کو قانونی کارروائی مکمل کرنےکے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ کو قصور کے قریب گائوں بالانوالہ میں داخل ہونے پر تحویل میں لیا گیا تھا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رہائی کے موقع بھارتی شہری نے پاکستانی حکام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وطن واپسی کو ممکن بنانے اور اچھا سلوک کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY