رشتوں ،اپنوں، چاہتوں، خواہشات، امیدوں، کے ٹوٹنے سے ہر انسان میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور ہر انسان میں اسکی ظرفیت کے اعتبار سے رونما ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔مثلا جیسے بارش سب پہ یکساں برستی یے پر وہی پانی ندی میں میٹھا، جوھڑ میں گندا ہو جاتا ہے، جسے کسی کی زات کا پیندہ مٹھی جتنا ہو تو اس میں پانی اسی کے مطابق رکے گا کسی کی زات اگر سوکھا، مطلوب خالی دریا ہو تو وہ دریا اس بارش سے بھر جائے گا سو تبدیلی ہر حادثے، ہر تجربے، ہر لمحے کا ایک خاص تحفہ ہے یہ دینے والے اور لینے والے کی صلاحیت پہ منحصر ہے کہ دینے والا دے کیا رہا ہے اور لینے والا لے کیا رہا ہے، کہ دینے والے کی ظرفییت کیا ہے اور لینے والے کی ظرفیت کیسی ہے ۔ ۔ ۔
رشتوں سے ٹوٹنے، بچھڑنے، کھونے کے بعد کی تبدیلی بھی بالکل ایسے ہی ہے کہ جیسے نومولود ماں کے پیٹ سے نکلتا ہے ایک زندگی ختم ہوتی ہے اور دوسری شروع ہوجاتی ہے اپنوں سے بچھڑنے کا درد موت جیسا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
بے بسی کا درد ۔ ۔ ۔
اپنی اوقات کی شناخت کا درد۔ ۔ ۔
اپنی توقعات کے قتل کا درد۔ ۔ ۔
اپنی کم ظرفییت، کم شخصیتی و جھالت کا درد۔ ۔ ۔
اہنی زات کو دیکھ کر اس کی پستیوں سے گبھرانے کا درد اور ان کو تنہا جھیلنے کا درد۔ ۔ ۔
بنیادی طور پہ انسان کو کسی کے جانے نہ جانے سے فرق نہیں پڑتا بلکہ اپنی زات کے ہاتھوں سے تعمیر شدہ کائنات کے چھن جانے کا درد ہوتا ہے کہ جس کائنات کے محلات کو انسان نے کیسے اپنے احساس، جزبات، اخلاص اور چاہت کا خون دیکر سینچا تھا مگر یہ ریت کا پہاڑ اور سراب ہے جس کی وجود میں اتر کر وجود انسانی اپنی زات کی تصدیق چاہتا ہے، کہ اسکی زات کو پیچانا جائے، چاہا جائے سراہا جائے، اسے اپنا سمجھا جائے، اسکی بات کو سمجھنے والا کوئی ہو جو اسکی زات کو سمجھے جبکہ یہ انسانوں کے زریعے ممکن نہیں کیونکہ یا تو انسان اوقات سے بڑھا دے گا یا کم کر دے گا اور عدل نہیں کر پائے گا کہ کسی بھی انسان کو اسکے مقام پہ رکھ کر اسکی حقیقت کو سراہ سکے، کہ بہت ممکن ہے کہ وہ انسانی حقیقت قابل نفرت ہو، یا قابل قدر ہو مگر انسان جس سے یہ تعریف چاہی جا رہی یے وہ اس منصب کی حقیقت سے ناواقف ہو اور یہ تعریف و قدر فقط رب کی زات یا اس کے چنی گئی مخصوص ہستیاں کر سکتی ہیں کہ وہ قلب و روح نیت فکر عمل ظاہر و باطن کو بالکل ایسے جانتی، سمجھتی، دیکھتی، پہچانتی ہیں کہ جیسے نگاہیں اپنے وجود کے ہاتھ کو سامنے دیکھ کر پہچانتا ہے یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے ۔ ۔ ۔
اور پھر اپنی “میں ” کے کھو جانے کا درد ۔ ۔ ۔
جیسے تیز طوفان و سیلابی ریلے سب بیا لے جاتے ہیں پیچھے کچھ نہیں بچتا اور سب زائقے، رنگ روپ، روشنیاں، متھاس سب بدل جاتے ہیں جب جب انسان اپنی موت سے ہمکلام ہوتے ہیں تب تب انسان مکمل بدل جاتے ہیں، منحصر اسکی اٹھان پہ ہے مثبت اٹھان رب کے سامنے شاکر اور سجدہ ریز کرتی ہے اور اسکی محبت کے لمس کو چھونے کی تمنا بیدار کرتی یے ۔ ۔ ۔
اور اپنی کائنات کے خاتمے پہ گریہ کرنے کی بجائے شکر گزار ہوتی ہے کہ رب کی رضا حسن ہے اور ہر مجازی دنیاوی تڑپ بظاہر دنیاوی ہی ہے لیکن اسکا اصل رب کی زات سے جڑا ہے ،اور رب سے جڑاو ہر زائقے ،ہر رنگ، خوشبو، دنیا کی ہر شے سے زائقہ اٹھنے کے بعد ہی بیدار ہوتا ہے ہم واقعی رب کو تب پہچاننے کی منزل کی سمت بڑھ پاتے ہیں کہ جب بار بار بار بار ہماری زات کی نفی کی جاتی ہے، جب انسان کے وجود کو دیمک چاٹ لیتی ہے اور انسان سچائیوں اور حقیقت کی اصل کو لمس کرنے لگتا ہے تو جاننے لگتا ہے کہ جس پہ میں دکھی تھا وہ کچھ نہ تھا اور جو اصل ہے وہ تو اب بھی وہیں موجود ہے، وہیں مکمل موجود اور اصل رب سے ربط و جڑاو ہے ۔ ۔ ۔یہ سفر بظاہر تکلیف دہ ترین سہی مگر اسکی قوت انسان کو مقام بندگی پہ لانے کی صلاحیت رکھتی ہے رب یہ سفر اس لیے کرواتا ہے کہ انسان پہچان لے اہنی زات کو، اپنی توقعات، خواہشات، ترجیحات کے زریعے اپنی پسندیدہ اور محبوب ہستیوں ، شے، منزل کے انتخاب کے زریعے، تاکہ انسان تقابل کر سکے کہ رب کیا چاہتا ہے اور انسان کیا چایتا ہے کہ فرق کو پرکھنا سیکھ سکے، انسان کی مغلوب زدہ میں کو سمجھ سکے اور اس میں کو ہر شے سے ازاد کروا سکے درحقیقت ازادی کا مفہومِ ہی ہر درد سے نجات ہے جہاں انسان کی زات گہرے سے گہرے درد، کرب، رنج و ازیت کے سامنے مسکرا کر خوش دلی سے، شکر کر کے، بلکہ اور زیادہ عجز و صبر و شکر کیساتھ ایک گہرے سکون کیساتھ اپنے وجود کی کائنات کو ہر ارزو، تمنا، چاہت، طلب، خواہشات کے جنگل سے بچاکر نکال لاتا ہے کہ جہاں کے دیو، بھیڑیے، اور خونخوار درندے اسکو نوچ نوچ کے کھا سکتے ہیں پر وہ اس گھنے، گہرے، خونخوار اور وحشتناک جنگل سے سرفرازی کیساتھ ہر ہر پڑاو کو پار کرتا چلا جاتا ہے، جسے انسان کھونا سمجھتا ہے دراصل وہی پانا ہے سکون پانا، قوت پانا، بلندی پانا، محبت پانا، اپنے وجود کو نور سے متصل کرنے کی مخلصانہ احساس کو پانا ۔ ۔ ۔
انسان کی زات کا یہ سفر تب تلک جاری و ساری رہتا ہے جب تک وہ اس جنگل کے جواہرات اور خزینوں کو اپنا دشمن نہ سمجھنے لگے کہ ہر ظاہری حسن میں ایک اژدھا چھپا بیٹھا ہے جو انسان کو نگل لیتا ہے اور اس سے منہ موڑے بنا، بے نیاز ہوئے بنا انسان کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا ۔ ۔ ۔
منفی لوگ اس سفر میں فقط گلے، شکوے، بدلے، انتقام، ظلم اور ناشکری کے گھونٹ بھرتے رہتے ہیں اور ایک عظیم سفر پہ ہونے کے باوجود اس کی قدروقیمت سے نااشنا ہوتے ہیں، کہ موت کے دروازے پر بالآخر انسان کو پینچنا ہے اور اس سے بچاو ممکن نہیں بھلے یہ موت جسم کی ہو، یا قلب میں پیوست خواہشات، ترجیحات کی مگر اس سے بچاو ممکن نہیں کہ ہر لزت کو فنا ہے اور فنا ہوئے بغیر شجر جنم نہیں لیتے دفن ہو کر ہی گلستان سجائے جاتے ہیں یہی زندگی امتحانات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے ایک ایک پل جو انسان سوچ، چاہ، رہا ہے لے دے رہا ہے، کہ سن رہا ہے، حتی پلک جھپک رہا ہے وہ امتحان دے رہا ہے پرچہ حل کر رہا ہے خوشخطی کے الگ سے نمبر ہوتے ہیں جسطرح ایسے ہی خوشدلی سے راضی و خوشنود رہنے کے ہوتے، اصل ھدف زندگی رب کی رضا کو خوشدلی سے وبول کرنے کی صلاحیت پانا ہیں ۔ ۔ ۔
فائزہ عباس












