کراچی کے تاجر چغلی نہ کھائیں تو کیا کھائیں ۔۔سید عارف مصطفیٰ

0
1045

ابھی ‘ مراد علی شاہ لے لو مریم نواز دیدو ‘ والے بیان کی سیاہی بھی خشک نہ ہوئی تھی کہ واپس لے لیا گیا اور تاجر رہنماء عتیق میر نے اپنے ہی اس بیان کو محض اک مذاق قرار دے دیا ۔۔ اس پہ معروف شاعر ظفر اقبال چشم تصؤر میں ہمیں بھنبھنانے اور دانت کٹکٹاتے معلوم ہوئے کیونکہ انہوں نے تو بولے گئے جھوٹ پہ بھی یوں مستقیم رہنے کو کہا تھا ۔۔۔۔۔ جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
اور اس بیان میں وہ چیختا چلاتا سچ پنہاں تھا کہ جو کراچی کے ہر کوچہء و بازار اور ہر صنعت و کاروبارسے صاف صاف عیاں ہے ۔۔۔ لیکن اس پہ بلاول بھٹو بہت تلملائے ۔۔۔ آئینے میں مکروہ چہرہ دیکھنا کسے پسند ہوتا ہے ، مگر بلاول چاہتے ہیں کہ آئینہ بھی وہ دکھائے کہ جو انہیں مقصود ہے۔۔۔ رہے بیچارے عتیق میر تو انہیں اپنی کھال بچانی مقدم تھی سو یوں مکر جانے ہی میں عافیت ڈھونڈھی ۔۔۔ کم ازکم کراچی کی حد تک تو نابینا بھی یہ محسوس کرسکتا ہے کہ یہاں صؤبائی حکومت کی کارکردگی کا کیا احوال ہے۔۔۔جسے یہاں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پہ اچھتے کودتے چلنے کی مشق ہوجانے کے باوجود ہرآن کسی کھلے گٹر میں گرنے سے بچ پانا ہی اسکے جہاد زندگانی کا اہم نکتہ ہے ۔۔۔

کسے معلوم نہیں کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے صوبے میں ہر طرف سندھ حکومت کی بھیاک کرپشن اور زہرناک تعصب کا گھور اندھیرا چھایا ہوا ہے اور یہاں زندگی گزارنا اور کاروبار و تجارت کرپانا ایک گھمبیر مسئلہ ہے ۔۔۔ درحقیقت اس صوبے میں ہر سطح پہ باقاعدہ اور بے قائدہ ڈاکوؤں کا راج ہے جنہوں نے ہرکام کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اور انکا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور فی الواقع سار صوبہ ہی اب کچے کا علاقہ بن چکا ہے ۔۔۔ یہاں ہر صوبائی محکمہ کھلی رشوت کی سڑاند سے بھبھک رہا ہے اور اس ضمن میں سندھ سیکریٹیریٹ تو عملی طور پہ دنیا کی سب سے بڑی کچرہ کنڈی بن چکا ہے جس کے زیادہ تر کمروں میں اہلکاروں کے روپ میں غلاظت سے بھرے ڈرم رکھے ہوئے ہیں کہ جنکی کارکردگی سارے صوبے میں ہرطرف بھنک رہی ہے – ستم ظریفی یہ ہے کہ اس شہر کے معاملات پہ غلبہ ان لوگوں کا ہے جو جےکہ اس شہر کے ہیں ہی نہیں ۔۔ہے کوئی محقق جو اس صوبے کے اعلیٰ سرکاری افسران کی فہرست نکلو کے ملاحظہ کرے کہ یہاں اس شہر والوں کو ہر محکمے میں کس سفاکی سے اچھوت بناکے رکھ دیا گیا ہے-

یہ نہیں کہ صوبہ سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوتے ۔ بہت ہوتے ہیں کم ازکم رجسٹروں اور کاغذوں میں تو بہت ہی زیادہ ہوتے ہیں مگر انکی عملی صورت یہ ہوتی ہے کہ یہ زیادہ تر ذاتی ترقیات کے منصوبوں میں ڈھل جاتے ہیں ۔۔۔ یہاں بنائی گئی سڑکیں پہلے تو دو چار برس چل جاتی تھیں لیکن اب بولے تو ذرا سی بوندا باندی کی تاب بھی نہیں لا پاتیں ۔۔ کہ انہیں بار بار بنانے اور مال کمانے کا ذریعہ جو بنالیا گیا ہے ۔۔ مال و دولت کی حرص و ہوس میں اندھے ہوچکے یہ سفاک لوگ وہ ہیں کہ جنہیں سیلاب و زلزلے جیس افتاد بھی مال بٹورنے کا ایک زریں موقع محسوس ہوتے ہیں اور بلاشبہ کچے کے ڈاکو توپکے کے ان ڈاکؤؤں کے سامنے طفل مکتب ہیں کہ جنہیں لوٹ مار کے لیئے دونوں ہاتھ بھی کم پڑتے ہیں ۔۔ انکا طریقہء واردات بھی ذرا بھی ڈھکا چھپا نہٰں کہ کوئی سرکاری یا سیاسی ماموں سڑک کا ٹھیلہ دیتا ہے اور اس کا منہ بولا بھانجہ وہ سڑک اوسط سے کئی گنا زیادہ خرچ میں اس احتیاط سے بناتا ہے کہ اگلے دوماہ میں وہ آسانی سےادھڑ جائے تاکہ ماموں اور اسے خاطر خوہ مال بٹورنے کا نیا موقع پھرہاتھ آپائے اور پھر یہ سڑک پھر سے بنانے کا معاملہ بن پائے
یہی طریقہء واردات سبھی شعبوں کے کاموں کا ہے اور یوں کہنے کو تو اس صوبائی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی فہرست بہت طویل ہے مگر کام کے نام پہ کی گئی شرمناک لیپا پوتی نے اس صوبے کو آگے بڑھانے کے بجائے چالیس برس پیچھے دھکیل دیا ہے- اس پہ مزید بگاڑ امن و امان کی شرمناک ابتری نے برپیدا کردیا ہے ، کراچی شہر میں تو پیسہ کمانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا اسے اور خود کو محفوظ رکھنا ہے ، عملی طور پہ یہاں سوائے بہت بڑی بڑی وارداتوں کے ، عام جرائم پہ تو لوگ ایف آئی آر کٹوانے کے جھنجٹ میں بھی نہیں پڑتے کہ ڈاکوؤں سے جو بچ گیا ہے اس اب پولیس لوٹ لے گی۔۔۔ عوامکے لیئے حکومتی مراعات اور آسائشئریں تو درکنار عوام کے لیئے اب پانی ، بجلی کی فراہمی تک بھیانک مسئلے بنادیئے گئے ہیں ۔۔۔

وہ کراچی کہ جو 20-25 برس قبل پانی کی قلت سے ناآشناء تھا اب وہاں یہ اس بنیادی ضرورت کی فراہمی کے رسستے روک کر ٹینکر مافیا وجود میں لایا گیا ہے جو چند طاقتور سیاستدانوں ، سرکای افسران اور انکے اہلکاروں کے گٹھ جوڑ سے اب خوب پھل پھول رہا ہے اور 20 سے 25 ارب کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے، ۔۔۔ وزیراعلٰ اگر ان حقیائق سے ناآشناء ہیں تو پھر انہیں اس منصب پہ رہنے کا کیا جواز ہے ،،، اس کے برعکس پنجاب میں صورتحال قطعی برعکس ہے اور یہاں وہاں ہرطرف ترقی کی روشنی بیانوں میں نہیں عام منظرنامے میں اجالا بکھیرتی نظرآتی ہے- آئے روز وہاں عوامی و صنعتی زندگی کے منظرنامے میں صوبائی حکومت کوئی خوشگوار رنگ بھرتی دکھائی دیتی ہے اور جس میں بہبود کا کوئی نیا منصوبہ مکمل ہورہا ہوتا ہے۔۔۔ وہ لاہور جو کبھی کراچی سے 30 برس پیچھے معلوم ہوتا تھا اب کراچی سے 50 برس آگے دکھائی دیتا ہے- ایسے میں کراچی کا ہر شہری لاہور کی طرف منہ کرکے کیوں نہ روئے اور کیوں نہ چاہے کہ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز کو یہ شہر یہ صوبہ سونپ دیا جائے-
سید عارف مصطفیٰ

SHARE

LEAVE A REPLY