سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی تنازعے کا حل شامی عوام کے توقعات اور مطالبات کے مطابق ہونا چاہیے۔
ریاض میں شامی اپوزیشن گروپوں کی ایک میٹنگ میں عادل عبدالجبیر نے کہا کہ اس تناظر میں جنیوا میٹنگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2254 کو مثال بناتے ہوئے تمام فریقین کو آگے بڑھانا چاہیے۔
شامی صدر بشار الاسد کے مخالف گروہوں کے سرکردہ رہنما آج ریاض میں ایک اجلاس کے لیے جمع ہو ہیں۔ توقع ہے کہ شامی اپوزیشن کے یہ نمائندے اپنے بنیادی مطالبوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔












