امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر جی بی یو43 بم گرانے کا مشن کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمانڈرز کو داعش کے خلاف کارروائیوں کا مکمل اختیار دیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا پر سب سے پہلا ایٹم بم گرانے والے امریکا نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں سب سے وزنی نان نیوکلیئر بم گرا دیا ہے۔ پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ 21ہزار پاونڈ وزنی بم ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر گرایا گیا۔

بم حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے، ننگرہار صوبے کی سرحد پاکستان کے ساتھ لگتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY