مصر میں سابق صدر حسنی مبارک مخالف تحریک میں سماجی ویب سائٹس کا بھرپور استعمال کرنے والے احمد ماہر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وکیل طارق العوادی کے بقول احمد ماہر رہائی کے بعد اگلے تین سالوں تک عدالتی نگرانی میں رہیں گے اور اس دوران انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔
انہیں نومبر 2013ء میں السیسی حکومت کی مخالفت میں کیے جانے والے ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے دو ساتھی ابھی بھی جیل میں ہیں۔ وکیل العوادی کے بقول تین سال کی سزا پوری ہونے کے بعد ہی ماہر کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔












