سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن 2018ء میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

بات شکوے شکایتوں،بیان بازیوں اور تکرار سے آگے بڑھ گئی ،بالآخر چوہدری نثار نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلیں۔

چوہدری نثار نے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں۔

ان کہناتھاکہ بہت کچھ کہنا چاہتاہوں،ہر بار ن لیگ سے 34سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے ،پارٹی ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دیدیے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ ن لیگ کے ٹکٹ کے بجائے اب میں آزاد الیکشن لڑوں گا ،اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY