کولمبیا کی حکومت اور فارک باغیوں نے تاریخی امن معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس امن ڈیل پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے، جس کے نتیجے میں اس ملک میں گزشتہ نصف صدی سے جاری خونریز تنازعے کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
قبل ازیں اسی تناظر میں طے پانے والے ایک امن معاہدے کو عوامی ریفرنڈم میں مسترد کر دیا گیا تھا۔ صدر سانتوس کو امن کی ان کوششوں کے باعث رواں برس امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔












