ملک میں انسداد کورونا ویکسین کی اہل آبادی میں سے صرف 3.5 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوسکی۔
ملک میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے تاہم ویکسینیشن کرانے والے افراد کی تعداد کم ہے۔
اب تک انسداد کورونا ویکسین کی اہل 10 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 3.5 فیصد کی مکمل ویکسینیشن ہو سکی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 15 ہزار سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ ویکسین کی اہل 10 کروڑ آبادی میں سے تقریباً ساڑھے 33 لاکھ افرادکی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق 14 فیصد سے زائد اہل آبادی کی جزوی ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ملک بھرمیں 4 لاکھ 25 ہزار 640 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔













