حج پالیسی2017ء کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق رواں سال 1لاکھ 79ہزار210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس میں حج پالیسی2017ء کی تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال 1لاکھ 79ہزار210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 3 لاکھ 26 ہزار کے حج پیکیج کو کم کردیا گیا ہے، اب زون شمالی کے لیے حج پیکیج 2لاکھ 80ہزار اور زون جنوبی کےلیے 2لاکھ 70ہزار روپے ہوگا۔

سردار یوسف نے بتایا کہ کل تعداد کے 60 فیصد لوگ سرکاری اسکیم سے حج کریں گے، 40 فیصد پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں 17سے 26اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ قرعہ اندازی 28اپریل کو ہوگی۔

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت دوسری بار حج کرنے کی حد 5سال سے بڑھا کر 7سال کردی گئی ہے، جبکہ پرائیوٹ اسکیم کے تحت حد 5 سال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کسی شخص کو مفت حج پر نہیں بھیجا جائے گا،ہر حاجی کو 5لیٹر آب زم زم مہیا کیا جائے گا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کم از کم میعاد یکم مارچ 2018 تک ہونی چاہیے

SHARE

LEAVE A REPLY