کراچی کے علاقے سمن آباد سے اجتماعی زیادتی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے،ملزمان کالج کی لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق کالج کی لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہےلڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گروہ چار لڑکوں پر مشتمل تھا جو لڑکیوں کو محبت اور نوکری کا جھانسہ دیکر کر زیادتی کرتا ہے۔

ملزمان لڑکیوں کو فارم ہاؤس پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتے تھے، پولیس نے ملزمان کے جرائم کے متعدد ویڈیو بھی حاصل کرلی ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے مزید بتایا کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسلحہ سے لیس تصاویر بھی موجود ہیں اور ملزمان کے خلاف سمن آباد تھانے میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY