فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ترکی کو یورپی یونین کا مرکزی ساتھی قرار دیا ہے۔ یونان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے جاری مذاکرات ختم کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

ماکروں کے مطابق ترکی حالیہ چند ماہ سے یورپی یونین سے دوری اختیار کر رہا ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کے بحران کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ترکی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فن لینڈ اور لیتھوانیا نے بھی ترکی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا کہا ہے۔ قبل ازیں جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے وہ ترکی کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنا چاہتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY