خلیجی ممالک کے سفارتی بحران کے حوالے سے ترکی کے بعد ایران نے بھی واضح طور پر قطر کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا قطر کے امیر شیخ تميم بن حمد آل ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔ ایران کا کہنا ہے کہ قطر ان کی برادرانہ ریاست ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے فریقن پر زور ديا ہے کہ تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کيا جائے۔

سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے پانچ جولائی کو قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔ ان ممالک نے قطر کے ساتھ روابط بحال کرنے کے لیے تیرہ شرائط پیش کر رکھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY