پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے (بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن) سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو گلابی رنگ سے رنگ دیا جائے جبکہ میچ سے قبل خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مذکورہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی شریک ہوں گے۔

صدر مملکت اس دوران پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے کپتانوں کو گلابی رنگ کی ربن بھی پہنائیں گے۔

پاک سری لنکا مقابلہ: لاہوریوں نے کراچی والوں کو پیچھے چھوڑدیا؟

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی گلابی رنگ کی ربن باندھیں گے۔

پی سی بی اسٹیڈیم میں 12 ہزار شائقین کو گلابی ربن جبکہ 750 گلابی شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ بریسٹ کینسر سے آگاہی کا یہ دن ’پنک ڈے‘ کے نام جانا جاتا ہے جبکہ کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ایک میچ کے دن کو اس سے منسوب کردیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم اس روز اپنی حریف ٹیم کے خلاف گلابی رنگ کی ہی جرسی میں میدان میں اترتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY